اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مدرسہ علمیہ «نور الحکمة» کے طلاب نے مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله سید محمد سعید حکیم سے نجف اشرف میں ملاقات اور گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله حکیم نے طلاب کو تعلیم اور اخلاقی کمالات و فضائل حاصل کرنے کی نصیحت کی اور کہا: طلاب، لوگوں کے ساتھ تواضع کے ساتھ پیش آنے اور اخلاقی کمالات سے خود کو مزین کریں ۔
انہوں نے رضائے الھی میں طلاب کو ذاتی مفادات سے دور رکھنے کی تاکید کی اور کہا: ہر ایک طالب علم اپنے دینی وظائف کو بخوبی انجام دے اور اس راہ پر گامزن رہنے کے لئے خود کو اچھے اخلاق اور خلوص سے مزین کرے ۔
انہوں نے نجف اشرف میں دنیا کے مختلف ممالک کے طلاب کی موجودگی کو خوشی کا سبب جانا اور کہا کہ ہم خداوند متعال سے ان کی کامیابی و کامرانی کی دعا کرتے ہیں۔
/129
15 دسمبر 2019 - 04:47
News ID: 993832
مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله سید محمد سعید حکیم نے طلاب سے ملاقات میں کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ تواضع کے ساتھ پیش آئیں ۔