16 جولائی 2019 - 04:23
ایران کیخلاف امریکی اقدامات غیر قانونی ہیں: شامی صدر

شام کے صدر نے ایران مخالف امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کیخلاف امریکی اقدامات غیر قانونی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ان خیلات کا اظہار "بشار اسد" نے ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور "حسین امیر عبدالہیان" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ہونے والی ملاقات میں امیرعبدالہیان نے شامی صدر کو ایران جوہری معاملات کی تازہ ترین صورتحال سمیت امریکی مشتعل انگیز اقدامات کیخلاف ایرانی حکام کے اپنائے گئے رویوں کے بارے میں وضاحتیں پیش کیں۔

واضح رہے کہ ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے ایک وفد کی قیادت میں آج بروز پیر کو دارالحکومت دمشق میں شامی صدر کیساتھ ملاقات کی۔

امیر عبدالہیان نے اس ملاقات سے پہلے شامی وزیر خارجہ "ولید المعلم" کیساتھ بھی ملاقات کی تھی۔




/129