3 جون 2019 - 12:16
ترجیحی تجارتی نظام کی فہرست سے ہندوستان کا نام ختم کرنے کا امریکی اعلان

امریکہ نے منڈیوں تک دسترسی کے طریقے کے بارے میں واشنگٹن کے انتباہات پر نئی دہلی کی جانب سے توجہ نہ دیئے جانے پر ہندوستان کا نام اپنے ترجیحی تجارتی نظام کی فہرست سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ترجیحی تجارتی نظام کی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے والے ملکوں کی فہرست سے ہندوستان کا نام نکالنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کی منڈیوں تک امریکہ کی منصفانہ دسترسی کے بارے میں ہندوستان نے امریکہ کو یقین نہیں دلایا ہے اس لئے آئندہ پانچ جون سے ہندوستان کا نام ترجیحی تجارتی نظام کی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے والے ملکوں کی فہرست سے نکالا جاتا ہے۔اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ، ہندوستان اور ترکی کو اپنے ترجیحی تجارتی نظام سے محروم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس لئے کہ ان ممالک نے اس نظام سے فائدہ اٹھانے کی شرطیں پوری نہیں کی ہیں۔امریکہ کے ترجیحی تجارتی نظام کی بنیاد پر ترقی پذیر ممالک کو اس بات کا موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ بغیر ٹیکس اور یا بہت ہی معمولی ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ اپنی بعض مصنوعات کی برآمدات کے ذریعے اپنی معیشت کو بہتر بنائیں۔امریکہ کی اس فہرست میں دنیا کے ایک سو بیس ممالک شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242