8 فروری 2019 - 11:05
مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا آغاز

مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ٹرین چلائی جائے گی ، حرمین ٹرین بدھ کو بھی چلے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، 8 جمادی الثانی 1440ھ مطابق 13 فروری 2019ءسے بدھ ، جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو حرمین ٹرینیں زیادہ تعداد میں چلائی جائیں گی۔

یہ فیصلہ مسافروں کی شدید طلب پر کیاگیا ہے، ہفتہ میں مجموعی طور پر حرمین ایکسپریس ٹرین چالیس چکر لگائے گی۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان حرمین ایکسپریس ٹرین بدھ کے دن بھی چلائی جائے گی۔

........

/169