اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے غیر ملکی سفیروں اور اتاشیوں کے اجتماع سے خطاب میں ایران کی دفاعی طاقت اور میزائل نظام کے بارے میں دشمنوں کی دھمکیوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں کسی کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ایران اس سال انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ قومی جوش و ولولہ کے ساتھ منا رہا ہے۔ ایرانی قوم امن پسند قوم ہے اور وہ اپنے انقلاب کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔ ایرانی عوام نے امریکہ کے حامی شاہ کو اقتدار سے الگ کرکے ایران پر امریکی حکومت کا خاتمہ کردیا اور امریکہ گذشتہ 40 برس سے ایران میں اپنے اقتدار کو دوبارہ حاصل کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ایران کی علمی پیشرفت کو روکنے اور ایرانی قوم کو اپنے تابع بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن اسے اپنے شوم مقاصد اور اہداف میں شکست اور ناکامی کا سانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کررہا ہے اور ایران کی اسٹراٹیجک پالیسی ملکی اور قومی دفاع پر مبنی ہے ایران کا میزائل پروگرام صرف دفاعی نوعیت کا ہےاور ایران ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں
۔۔۔۔۔۔۔
/169