اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کیرولائنا میں امریکہ کا جدید ترین جنگی طیارہ F-35B گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ F-35B جنوبی کیرولائنا کے علاقے بیوفورٹ کاؤنٹی میں میرین کارپس ایئر اسٹیشن بیوفورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا تاہم حادثہ میں طیارہ کا پائلٹ محفوظ رہا جب کہ حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ طیارہ ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف اور لینڈنگ کر سکتا ہے اور اس طیارہ کی لاگت 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہے۔
۔۔۔۔۔
/169