21 ستمبر 2018 - 09:09
امریکی مخالفتوں کے باوجود ایران اور روس کے درمیان باہمی جوہری تعاون جاری

امریکہ کی مخالفت اور سازشوں کے باوجود روس اور ایران کے مابین باہمی تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جوہری شعبے میں ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس نے ہمیشہ جوہری معاہدے پر ایران کے برحق مواقف کی حمایت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲