اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم دفاع کی مناسبت سے کہا کہ ہم اس بات کی طرف متوجہ کرتے ہیں کہ ہم ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں لیکن ہماری توجہ اس نکتے کی طرف بھی مرکوز رہنی چاہیے کہ اگر پاک فوج اپنے پیشہ وارانہ فرائض تک محدود رہے تو وہ بہترین انداز سے پاکستان کا دفاع اور ملکی سلامتی کا تحفظ کرسکتی ہے۔
یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان داخلی اور خارجی لحاظ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
آپریشن ردالفساد کا دائرہ ملک کے دیگر شہروں تک پھیلانے اوراسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد بھی ملکی مفاد میں ہے۔
شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں موجود بحرانوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
.......
/169