اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹ نے یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے سعودی عرب کو جارحیت جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت سینٹ میں یمن میں جنگ بندی کی مخالف تھی اور امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے حالیہ دنوں میں یمن میں جنگ بندی کی بھر پور مخالفت کرنے کی مہم چلا رکھی تھی۔
امریکی سینٹ نے ایسے وقت میں یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کی کہ سعودی ولیعہد بن سلمان ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اپنے 2 ہفتے کے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ہتھیاروں کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی عرب پر زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے حق میں ہیں۔
سعودی ولیعہد بن سلمان نے 21 جون 2017 سے سعودی عرب کے ولیعہد بننے کے بعد سے امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے حصول کیلئے کافی کام کیا۔
سعودی عرب نے یمن میں امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں جارحیت شروع کی جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد شہید، زحمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔
.......
/169