اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ نکی ہیلی کے ایران کے خلاف ڈرامے کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے امریکہ خطے میں اپنے وحشیانہ اور ہولناک جرائم کو چھپانے کے لئے ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے حالانکہ امریکہ فلسطین میں اسرائیل اور یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کو یملن پر بمباری کے سلسلے میں وسیع پیمانے پرممنوعہ ہتھیار فراہم کررہا ہے جن کے ذریعہ سعودی عرب یمن کے نہتے عوام کو اپنی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔
ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام دنیا میں جھوٹ بولنے میں کافی مہارت رکھتے ہیں اس لئے عالمی برادری میں ان کے بے بنیاد الزامات کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ خود امریکی ادارے اس بات کی تائيد کرچکے ہیں کہ امریکہ اور سعودی عرب نے داعش کوبڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کئے داعش کے ہاتھ میں جتنے بھی ہتھیار تھے وہ سب امریکی اور سعودی ہتھیار تھے۔جواد ظریف نے کہا کہ سعودی عرب یمن پر ممنوعہ بموں سے استفادہ کررہا ہے جو امریکہ نے سعودی عرب کو فراہم کئے ہیں ۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ فلسطین پر اسرائيلی مظالم اور یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم میں برابر کا شریک ہے ۔
.......
/169