3 دسمبر 2017 - 12:52
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے/ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف اسرائیلی عوام کا احتجاج

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات عائد ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات عائد ہیں۔
اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق عوام کا مطالبہ تھا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

.......

/169