اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسلسل گزشتہ پانچ سالوں سےکربلا معلی اورنجف اشرف کےدرمیان دنیا کی طولانی ترین نمازجماعت قائم کی جاتی ہے کہ جس میں دسیوں ہزارنمازی 750 ائمہ جماعات کی اقتداء میں نمازپڑھتے ہیں۔
قابل ذکرہےکہ نجف اشرف اورکربلا معلی کے درمیان واقع یاحسین نامی روڈ پرتقریبا چالیس کلومیٹر یہ نمازجماعت قائم کی جاتی ہے۔
خبررساں ایجنسی نون نےکہا ہے کہ اس سال یہ نمازستون نمبر96 کہ جہاں پرآستان مقدس علوی کا موکب ہے، سے شروع ہوکرستون نمبر950 تک جاتی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کی نمازجماعت ستون نمبر208 سے شروع ہوکرستون نمبر228 تک ہوتی ہے ۔
اس نےمزید کہا ہےکہ ذرائع ابلاغ نےاس عالمی واقعہ کو کوریج دی ہےتاکہ دنیا کےسامنے ثابت کرسکیں اورپوری دنیا کےلوگ دیکھ لیں کہ ہم موحد ہیں اورہم فقط اپنے پروردگارعالم کے سامنے سجدہ ریزہوتے ہیں۔
اس نامہ نگارنےمزید کہا ہےکہ امام حسین علیہ السلام کا راستہ ہی خلوص اورحقیقی اسلام کا راستہ ہے اوریہ راستہ جتنا بھی سخت اوردشوارہو اوراس کےچلنے والےاپنےمقصد تک پہنچنے میں جتنی بھی جلدی کریں لیکن یہ چیزالہی فریضہ کے انعقاد میں رکاوٹ نہیں ہےکہ جو اطاعت اورتسلیم کا بلند ترین مقام ہے۔

















.......
/169