29 ستمبر 2017 - 14:13
ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

امام خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کردیا ہے۔

امام خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کردیا ہے۔

رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے یہ پیغام جاری کردیا ہے۔

امام خامنہ ای کے پیغام کا متن من و عن پیش خدمت ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

"شہادت" خداوند متعال کا اپنے برگزیدہ بندوں کیلئے ایک ہدیہ ہے۔ اس اعلیٰ مقام کی عظمت اخلاص کیساتھ قربانی دینے والے برگزیدہ بندوں کا اپنے آپ کو قربان کرنے کی وجہ سے ہے جو شہید کو جہاد کی طرف کھینچتی ہے اور وہ سرانجام شہادت کی مٹھاس کو چکھ لیتا ہے۔

میرا قلم اور میری زبان اس عظمت کو بیان کرنے سے قاصر ہے، لیکن معاشرے میں کبھی کبھار ایسے برگزیدہ انسان ظہور کرتے ہیں جو ہمارے لئے نمونہ ہوتے ہیں اور ہمیں ان کے پرتو سے اپنے راستے کا تعیین کرنا چاہئے اور صراط مستقیم پر ثابت قدم رہتے ہوئے اپنے دل و جان کو حیات ابدی بخشنا چاہئے۔

سلام ہو سرور و سالار شہیدان پر، تمام نسلوں اور زمانوں کیلئے مشعل راہ اور سلام ہو ان شہیدوں پر جنہوں آپ علیہ السلام کی راہ میں قدم رکھا۔

سیّدعلی خامنه‌ای

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲