25 ستمبر 2017 - 20:00
عراق نے کردستان علاقے کیساتھ ملحقہ سرحدوں کی بندش کا مطالبہ کیا

حکومت عراقی نے کردستان کے حکام کی جانب سے ریفرنڈم کے انعقاد کو منسوخ نہ کرنے کے ردعمل میں ہمسایہ ممالک اور دنیا سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ کردستان کے علاقے سے ملحقہ زمینی اور فضائی سرحدوں کو بند کریں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکومت عراقی نے کردستان کے حکام کی جانب سے ریفرنڈم کے انعقاد کو منسوخ نہ کرنے کے ردعمل میں ہمسایہ ممالک اور دنیا سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ کردستان کے علاقے سے ملحقہ زمینی اور فضائی سرحدوں کو بند کریں.

خیال رہے کہ عراقی علاقے کُردستان کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ آج بروز 25 ستمبر اس خطے میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے.

عراقی حکومت نے اس سے پہلے اعلان کردیا ہے کہ کُردستان میں ریفرنڈم غیرقانونی ہے اور حکومت اس کے نتائج کی پابندی نہیں کرے گی.

تفصیلات کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی سربراہی میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کے اختتام میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کردستان تمام سرحدی اور ہوائی اڈوں سے متعلق محکموں کے اختیارات کو مرکزی حکومت بغداد کو واپس دے.

ذرائع نے بتایا کہ حکومت عراق نے اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور شام سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ کردستان سے ملحقہ زمینی اور فضائی سرحدوں کو بند کریں.

عراق کی قومی سلامتی کونسل کے مطابق، کردستان علاقے کے مالی حکام کی جانج پڑتال کا آغاز کیا جائے گا اور مالی بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲