23 ستمبر 2017 - 19:28
حضرت سید الشہداء نے باغیرت موت کو ذلت کی زندگی سے بہتر قرار دیا: ڈاکٹر لاریجانی

ایرانی اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے کے الزامات کو مضحکہ خیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی ہرزہ سرائیوں کا مقصد ایران کے حوالے سے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے کے الزامات کو مضحکہ خیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی ہرزہ سرائیوں کا مقصد ایران کے حوالے سے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے.

ان خیالات کا اظہار 'علی لاریجانی' نے ہفتہ کے روز تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کی سیکورٹی پر تعینات مشترکہ فورس کی مورننگ پریڈ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے 2 محرم الحرام کی آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اہم ہے کیونکہ اسی دن حضرت سیدالشھدا امام حسین علیہ السلام اپنی آل اور اصحاب کے ہمراہ کربلا کی سرزمین پر پہنچ گئے تھے.

انہوں نے امام حسین (ع) کی تحریک اور واقعہ عاشورہ کو دنیا میں حریت پسندوں اور نظام باطل کے خلاف عوام کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدالشہدا (ع) نے باغیرت موت کو ذلت کی زندگی سے بہتر قرار دیا.

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ آج دنیا میں بھی سامراج اور توسیع پسندانہ قوتیں ایران کو توڑنا چاہتی تھیں جن میں سرفہرست انقلاب دشمن قوتیں بالخصوص امریکہ ہیں.

انہوں نے ایران مخالف امریکی صدر کی حالیہ ہرزہ سرائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے علاقائی ممالک کے کھربوں ڈالر لوٹ لئے.

لاریجانی نے مزید کہا کہ 37 سال پہلے عراق کی جانب سے ایران پر مسلط کی جانے والی آٹھ سالہ جنگ میں بھی امریکہ ملوث تھا بلکہ عراقی آرمی کے شواہد کے مطابق اس وقت کے امریکی خصوصی ایلچی نے صدام حسین سے ملاقات کی اور اسی ملاقات میں امریکہ نے صدام پر زور دیا کہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کرے.

انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ پر دہشتگردوں کے حملے سے امریکہ کے نادان صدر کو یہ پیغام جانا چاہئے کہ دہشتگردوں کی ایران قوم سے دشمنی گہری اور پرانی ہے.

لاریجانی نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے پہلے علاقائی ممالک کے اربوں پیسے لوٹ لئے اور اب اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے بعض علاقائی جابر اور دشمن ممالک کو خوش کرنے کی کوشش کی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲