15 ستمبر 2017 - 06:20
بحرینی علما نے بحرین کے سیاسی قیدیوں کی استقامت و پائیداری کی تعریف کی

بحرین کے علما نے بھوک ہڑتالی سیاسی قیدیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی استقامت و پائیداری کی تعریف کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علمائے کرام کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں ملک پر مسلط شاہی حکومت کے سخت گیر اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔

اس بیان میں وطن کی عزت و سربلندی اور مذہبی اقدار کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے سیاسی قیدیوں کے خلوص، استقامت اور بہادری کی قدردانی کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی الجو جیل میں بند سیاسی قیدیوں نے، سیکورٹی اہلکاروں کے غیر انسانی سلوک، تشدد اور جبری اعتراف لیے جانے کے خلاف چھے روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169