5 ستمبر 2017 - 20:58
مالدیپ نے میانمار سے تجارتی تعلقات ختم کردیئے

مالدیپ نے روہنگیا مسلمانوں پرجاری مظالم کے پیش نظر میانمارکے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ نے روہنگیا مسلمانوں پرجاری مظالم کے پیش نظر میانمارکے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔ مالدیپ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میانمار سے تجارتی تعلقات روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کے تناظر میں ختم کیے جب کہ مالدیپ نے اقوام متحدہ سے میانمار کی صورتحال کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ مالدیپ کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ میانمارمیں مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے۔واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔

.......

/169