28 اگست 2017 - 10:51
پاکستان میں سعودی عرب کے 2 سفارتکار ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں سعودی عرب کے قونصل خانہ سے منسلک دو سفارتکار کراچی کے ساحل پر نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں سعودی عرب کے قونصل خانہ سے منسلک دو سفارتکار کراچی کے ساحل پر نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دو سفارتکاروں کے نام علاء بن عطیہ القثامی اور عبداللہ بن فالح السبیعی ہیں ۔ ذرائع‏ کے مطابق سمندر کی ایک طاقتور لہر سعودی عرب کے سفارتکاروں کو بہا کر لے گئی اس حادثے میں دو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

.......

/169