5 جون 2017 - 22:22
عمان کے وزیر خارجہ کی قطر کے بادشاہ سے ملاقات

قطر اور بعض عرب ممالک میں جاری کشیدگی کے پیش نظر عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر اور بعض عرب ممالک میں جاری کشیدگی کے پیش نظر عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے مشیر نے کویت کے بادشاہ سے ملاقات میں ملک سلمان کا زبانی پیغام پہنچایا ہے، ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169