اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود کے کارندوں نے یمنی شہریوں پر راکٹ فائر کرکے تین بے گناہ خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
سعودی سیکورٹی فورسز نے یمن کے صوبہ صعدہ پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین خواتین موقع پر شہید ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے سعودی عرب کے صوبہ جیزان پر گولہ باری کی۔
یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے العبادیہ کیمپ میں ایک سعودی فوجی کو نشانی بناکر ہلاک کیا۔
دوسری جانب انصار اللہ یمن نے آل سعود کے کارندوں کے کہبوب پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲