7 مئی 2017 - 04:14
خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرور ت ہے: خواہر آفشاں شفقت

اصغریہ شعبہ خواتین کی جانب سےتین روزہ مرکزی مینیجمٹ ورکشاپ کا اہتمام 12تا14مئی جامعہ زہرا حیدرآباد میں کیا گیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد/ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خواہر آفشاں شفقت نے اپنے بیان میں بتایا کے اصغریہ شعبہ خواتین کی جانب سےتین روزہ مرکزی مینیجمٹ ورکشاپ کا اہتمام 12تا14مئی جامعہ زہرا حیدرآباد میں کیا گیا ہے، جس میں اصغریہ شعبہ خواتین کی ممبران شریک ہونگی ورکشاپ میں علماء و دانشور حضرات کے دروس بھی ہونگے ،مدرسین میں سے علامہ حیدر علی جوادی ،دانشور معظم ساجد علی کاظمی ،دانشورمعظم استاد اخلاق احمد اخلاق،فضل حسین اصغری(مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان)خواہر آفشاں شفقت(مرکزی صدر اصغریہ شعبہ خواتین)خواہر پیکر زہرا مہدوی، خواہر حجاب زہرا حسینی،خواہر سیدہ ذکیہ حسینی (پرنسپل جامعہ زہرا حیدرآباد)خطاب کرے گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲