اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی كونسل كے سيكرٹري ايڈميرل علی شمخانی نے گذشتہ روز اپنے روسی ہم منصب نيكلای پاتروشف كے ساتھ ٹيلی فونک گفتگو كے دوران شام کے بحران كے حل پر تبادلہ خيال كيا.
اس موقع پر شمخانی نے آستانہ ميں شام امن مذاكرات كے چوتھے دور كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ علاقائی تعاون سے شام کےبحران كو حل كيا جاسكتا ہے.
انہوں نے شام کے مسلح گروپوں اور شامی حكومت كے درميان سياسی مذاكرات پر زور ديتے ہوئے كہا كہ شامی عوام كو غيرملكی عدم مداخلت سے اپنے ملک كے مستقبل كا فيصلہ كرنا چاہيئے.
انہوں نے كہا كہ دہشتگردوں كی طاقت كو كم كرنا اور جنگ بندی كو برقرار ركھنے كے لئے ايران، روس اور شام كے درميان سہ فريقی امن مذاكرات كا تسلسل ضروری ہے.
اس موقع پر نيكلای پاتروشف نے كہا كہ كچھ علاقائی ممالک شام كی علاقائی سالميت اور خود مختاری كے تحفظ كی ضرورت كو نظرانداز كرنے كے ساتھ شام كو تقسيم كرنا چاہتے ہيں مگر شام كی جنگ بندی كا تسلسل اور سياسی حل، دشمنوں كی سازشوں كو ناکام بناسكتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲