16 اپریل 2017 - 12:56
روس کے ہائپر سونیک میزائل کا تجربہ، جس کی رفتار آواز سے آٹھ گنا زیادہ

روس نے زیرکون نامی ہائپر سونیک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی رفتار آواز سے آٹھ گنا زیادہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ زیرکون نامی جس ہائپر سونیک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے وہ بحری جنگی جہازوں کو تباہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے-

روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ اس میزائل کا کب اور کس مقام پر تجربہ کیا گیا-

خبروں کے مطابق زیرکون میزائل، بحری کروز میزائل کی سیریز ہے جس میں جامد ایندھن استعمال ہوتا ہے اور راڈار کی پہنچ سے دور رہتا ہے-

یہ میزائل اپنے ہدف کو چار سو کلومیٹر کے فاصلے سے تباہ کر سکتا ہے جبکہ آٹھ سو کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے کی اپنی توانائی بڑھا سکتا ہے-

زیرکون میزائل کے تجربات مکمل ہونے کے بعد اسے بعض ایٹمی آبدوزوں اور روس کے جدید ترین بحری جنگی جہازوں پر نصب کیا جائے گا-

۔۔۔۔۔۔۔

/169