4 مارچ 2017 - 12:06
عراق میں جمعے کو حریف کرد گروہوں کے درمیان لڑائی

عراق کے شمال مغربی علاقے میں حریف کرد گروہوں کے درمیان مسلحانہ جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمال مغربی علاقے سنجار میں جمعے کو حریف کرد گروہوں کے درمیان لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یہ لڑائی اس وقت ہوئی جب کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے افراد پی کے کے کے زیرکنٹرول علاقے میں داخل ہوئے۔

سنجار میں ایک عراقی ذریعے نے بتایا کہ اس لڑائی میں دونوں طرف کا جانی نقصان ہوا ہے تاہم مذکورہ ذریعے نے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے ہے کہ عراق میں گذشتہ دوعشروں سے ان دونوں کرد گروہوں کے درمیان اختلافات جاری ہیں اور وقفے وقفے سے ان دونوں دھڑوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں-

تاہم کردستان میں داعش کی پیشقدمی کے بعد ان دونوں کرد گروہوں کے درمیان کشیدگی اور عداوت کچھ کم ہوگئی تھی اور دونوں ہی داعش کے خلاف مل کر جنگ کررہے تھے لیکن اب سنجار کے علاقے پر کنٹرول کے تعلق سے دونوں گروہوں کے درمیان اختلاف پھر کھل کر سامنے آگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169