6 فروری 2017 - 17:41
ایران نے پانچ نئی دفاعی مصنوعات کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کر دیا

اسلامی جمہوریہ ایران میں انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر پانچ نئے دفاعی اور جنگی مصنوعات کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کردیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر پانچ نئے دفاعی اور جنگی مصنوعات کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کردیا گیا.

اسلامي جمہوريہ ايران كے وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل 'حسين دہقان' كي موجودگي ميں پير كے روز انتہائي جديد اور جنگي ٹيكنالوجي سے بنائے گئے پانچ جنگي آلات كي پيداوار كے عمل كا باضابطہ آغاز كرديا گيا ہے.

اس تقريب ميں نئي رونما ہونے والي دفاعي مصنوعات ميں فجر-5 نامي گائڈڈ راكٹ، ميثاق-3 نامي كندھے پر ركھ كے فائر كئے جانے والے ہتھيار، 40 ايم ايم گرينيڈ لانچر اور جديد گولہ بارود نظام، سنگل بندوق اور پستول شامل ہيں.

اس تقريب كے موقع پر ايراني وزير دفاع بريگيڈير جنرل 'حسين دہقان'، اعلي عسكريہ حكام اور ايراني دفاعي سائنسدان موجود تهے.

ايراني وزير دفاع نے اس موقع پر كہا كہ مسلح افواج كي جنگي ضروريات بالخصوص جديد ہتهياروں كي ساز و سازمان كي فراہمي كے لئے ايك موثر حكمت عملي اپنائي ہوئي ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ پانچ نئي جنگي مصنوعات ايراني ماہرين اور دفاعي سائنسدانوں كي جانب سے ڈيزائن اور تعمير كي گئي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲