اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں ٹرک سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگیا اور دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں مارے جانے والے افراد ٹرک میں قریبی گاؤں جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم سےٹکرا گیا جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہرکیا جارہا ہےکہ دھماکہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔
.......
/169