اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر 'حسن روحانی' نے ایران اور مراکش کے درمیان تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران اور رباط کے درمیان مضبوط تعلقات میں دونوں ممالک کے عوام اور خطے کا مفاد ہے.
ان خيالات كا اظہار ايراني صدر نے ہفتے كے روز تہران ميں مراكش كے نئے سفير كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر مراكشي سفير 'حسن حامي' نے اپني اسناد تقرري ايراني صدر كو پيش كيں.
ايراني صدر نے اس نشست ميں كہا كہ تہران اور رباط كے تعاون كو فروغ ملے رہا ہے اور دونوں ملكوں كے تعلقات صحيح ميں آگے بڑھ رہے ہيں.
انہوں نے ايران اور مراكش كے درميان تجارتي اور اقتصادي شعبوں ميں مشتركہ سرگرميوں ميں اضافہ كرنے پر زور ديا اور بتايا كہ اس عمل كے ساتھ ساتھ دوطرفہ چقافتي اور سائنسي تعلقات كو بھي مزيد توسيع دينے كي ضرورت ہے.
صدر حسن روحاني نے بعض خطي مسائل بشمول شمالي افريقہ كے مشكلات كے خاتمے كے لئے ايران اور مراكش كے درميان مسلسل مشاورت اور تبادلہ خيال جاري ركھنے پر زور ديا.
اس موقع پر مراكش كے سفير نے تہران اور رباط كے قريبي تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ہم نے ہميشہ علاقائي اور عالمي سطح پر اسلامي جمہوريہ ايران كي تعميري سفارتكاري كو ترجيح دي ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲