اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن، یمن پر سعودی عرب کے حملے میں اس کی مدد کا سلسلہ محدود اور ریاض کو اسلحوں کی فروخت روک دے گا- رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات پر پائی جانے والی تشویش کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے- امریکہ، سعودی فضائیہ کو ٹریننگ دینے پر بھی نظرثانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے- امریکہ نے سعودی عرب کی فوجی حمایت کم کرنے کا فیصلہ ایسے عالم میں کیا ہے کہ ریاض کی جانب سے واشنگٹن کی خوشامد کئے جانے کی وجہ سے امریکہ، علاقے میں سعودی عرب کے ظالمانہ اقدامات اور سرکوبی کی پالیسیوں کی مسلسل حمایت کرتا رہا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169