اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے کہا کہ بعض علاقائی حکومتوں نے خود کو امریکی تہذیب سے مربوط کرنے کی کوشش کر کے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے کیونکہ یہ تہذیبیں نابود ہونے والی ہے۔
قم کے خطیب جمعہ ’’آیت اللہ علی رضا اعرافی ‘‘نے خطبے میں امریکہ میں حالیہ صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ امریکہ مادی تہذیب اورعالمی سامرجیت کی ایک عظیم علامت ہے ۔
انہوں نےکہاکہ دنیا کو جان لینا چاہئے کہ ایک خود مختار وآزاد ایران کی قسمت کی اقدار امریکی سیاسی جماعتوں اورسیاستدان سے منسلک نہیں ہے۔
انہوں نےیہ بیان کرتے ہوئےکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بیرونی طاقتوں کے اندرونی تنازعات میں کبھی بھی مداخلت نہیں کی ہے کہاکہ مظلوم قوموں پر ظلم وجبر امریکہ کی تاریخ رہی ہے ۔
انہوں نےکہاکہ امریکہ کی غلط اورسامراجی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوئی ہے اوراگر ڈونالڈ ٹرمپ کے دعوے سچ اوروہ اگر عوام کی خواہشات پر کھرااترناچاہتے ہیں پھرانہیں عراق ،فلسطین ،شام ،یمن اوردیگر مظلوم قوموں کے مسائل پر دھیان دیکر امریکی رویے اورامریکی پالیسیوں کو تبدیل کرنا چاہئے۔
انہوں نےکہاکہ ملت ایران کبھی بھی سامراجی قوتوں کی مرضی اورلالچ کے سامنے خود کو سرنڈر نہیں کرےگی ۔
انہوں نےکہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ بخوبی جانتے ہیں کہ اگر وہ گذشتہ صدور کے راستوں پر چلتے ہیں پھر وہ امریکی عوام کا اعتماد اورطاقت دونوں کھو دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲