13 نومبر 2016 - 14:42
ترک حکومت عراق کے ساتھ سیاسی اختلافات ختم کرنے پر رضامند

عراقی وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک حکومت نے عراق کے ساتھ فوجی اور سیاسی اختلافات کے خاتمے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  المسلمہ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک حکومت نے عراق کے ساتھ فوجی اور سیاسی بحران کے حل کے لئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کے ترجمان سعد الحدیثی نے کہا: ترک حکومتی وفد کے حالیہ بغداد دورے کے بعد، ترک حکومت نے عراق کے اعلیٰ حکام کو پیغام بھیجا ہے اور عراق کے ساتھ فوجی اور سیاسی اختلافات کے حل کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان نے ترکی سے ایک بار پھر ترک فوجوں کے عراق سے انخلاء کا مطالبہ دہرایا ہے۔

واضح رہے کہ عراق اور ترکی کے درمیان موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں، ترک حکومت کا کہنا ہے کہ عراق، ترک فوج کے بغیر موصل کو آزاد نہیں کراسکتا ہے جبکہ عراق، ترک فوج کے کسی بھی قسم کی دخالت کو قبول کرنے سے انکار کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲