11 ستمبر 2016 - 09:51
مغربی شام کے کچھ علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شامی فوج نے اس ملک کے مغربی علاقوں کے کچھ حصے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ لاذقیہ کے شمال میں واقع اسٹریٹیجک پہاڑیوں اور النحشبہ اور عین القنطرہ دیہاتوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور اب شمال مغرب میں صوبہ ادلب کی جانب پیشقدمی کی تیاری کررہی ہیں- شامی فوج نے اسی طرح جبل الراعی علاقے کو بھی کہ جو صوبہ ادلب میں داخل ہونے کا دروازہ شمار ہوتا ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- درایں اثنا شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں واقع القلمون غربی کے سینا علاقے میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- ایک اوررپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حمص کے شمالی مضافات میں واقع شہرالرستن میں دہششت گرد عناصر کے ساتھ جنک کے دوران انھیں اپنے محاصرے میں لے لیا ہے- اسی طرح حلب میں بھی دہشت گردوں اورشامی فوج کے درمیان جھڑپوں کی خبریں مل رہی ہیں - شامی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف علی عبداللہ ایوب نے سنیچر کو صدر بشاراسد کے حکم سے حلب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا- اس موقع پر میدان جنگ میں موجود کمانڈروں نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی جنگ کے منصوبوں سے باخبر کیا- دوسری جانب مشرقی شام میں واقع شہردیرالزور کے الجورہ اور القصور محلوں پر داعش کے میزائلی حملے میں سات عام شہری جاں بحق اور بائیس زخمی ہوگئے-

.......

/169