اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے وزیر خارجہ 'مولود چاوش اوغلو' ایران، ترکی اور آذربائیجان کی تیسری سہ فریقی نشست میں شرکت کے لئے منگل کے روز ایرانی شہر 'رامسر' کا دورہ کریں گے.
اطلاعات کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا دورہ ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کی دعوت پر کیا جارہا ہے اور وہ اس موقع پر ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کیساتہ منعقد ہونے والی سہ فریقی نشست میں باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ مسائل پر اہم مذاکرات کریں گے.
ایران، ترک اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ اس کے علاوہ باہمی روابط، علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے اہم بات چیت کریں گے.
ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی پہلی سہ فریقی نشست ایران کے شمال مغربی شہر 'ارومیہ' میں منعقد ہوئی تھی جس میں تینوں ممالک نے مختلف اقتصادی، تجارتی اور علاقائی شعبوں امور میں مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲