اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے نیپالی ہم منصب رام باران یادو کے نام تعزیتی پیغام میں زلزلے میں بڑی تعداد میں عوام کی ہلاکتوں پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کی مغفرت، اور زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے، جو اس وقت لندن کے دورے پر ہیں، اپنے نیپالی ہم منصب سوشیل کوئرالہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کو نیپال میں زلزلے کی صورتحال اور وہاں امدادی کاموں سے متعلق آگاہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق، امدادی اشیاء نیپال بھجوانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں اور دو سی ون تھرٹی جہاز امدادی سامان لے کر نیپال روانہ ہو گئے ہیں جبکہ تیس بستروں کا اسپتال اور ڈاکٹروں کی ٹیم بھی روانہ ہوئی ہے-
.......
/169