25 اپریل 2015 - 15:06
وزیرخارجہ: ہندوستان ایران کے لئے اہم شریک

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ہندوستان کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں تہران- دھلی کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر تاکید کی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں ہندوستان کے سفیر سے ملاقات میں جو ایران میں ان کی تعیناتی کی مدّت پوری ہونے کے موقع پر انجام پائی میں، امید ظاہر کی ہے کہ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات کے پیش نظر، یہ تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے- انھوں نے اس بات پر تاکید کی کہ ہندوستان، ایران کے لئے ایک اہم شریک ملک شمار ہوتا ہے- محمد جواد ظریف نے اپنی گفتگو میں ایران میں مختلف شعبوں منجملہ چابہار بندرگاہ کی توسیع میں ہندوستان کی شراکت کی طرف اشارہ بھی کیا- اس ملاقات میں ہندوستان کے سفیر "دینکر پرساد شریواستو" نے بھی چابہار بندر گاہ کی توسیع کے منصوبے دستخط کے لئے ہندوستان کے جہازرانی اور نقل و حمل کے وزیر کے فریب الوقوع دورہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ایران کے مختلف اقتصادی منصوبوں، منجملہ پٹروکیمیکل کے شعبے میں ہندوستان کی کمپنیوں کی شراکت کے، فروغ کی ضرورت پر زور دیا-

۔۔۔۔۔۔۔

/169