13 اپریل 2015 - 07:44
کراچی؛ القاعدہ کے دو کمانڈر سمیت ۵ دھشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران القاعدہ کے 2 کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایکس پریس نیوز کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران القاعدہ کے 2 کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجاعمر خطاب کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے خیرآباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ راجاعمرخطاب کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے اور ان میں اس کے 2 کمانڈر بھی شامل ہیں، دہشت گردوں نے علاقے میں بارود کی فیکٹری بھی قائم کی ہوئی تھی جب کہ ان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲