اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو میں لوزان بیان میں ایک مبہم نکتے کی بنیاد پر ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کے امکان کے بارے میں تاکید کی ہے کہ ایران کے بلسٹیک میزائیلوں اور ان کی نگرانی کا کوئی مسئلہ، جوہری مذاکرات میں شامل نہیں ہے اور اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے کہ ایرانی میزائیلوں تک غیر ملکی مبصرین کی پہنچ ہوسکے۔
انھوں نے جوہری سرگرمیوں کو محدود کئے جانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت پورا ہوجانے کی صورت میں ایرانی کی جوہری سرگرمیاں معمول پر واپس آجائیں گی اور صنعتی پیمانے پر یورینیم کی افزودگی، ایران کا فطری حق ہے۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے چند ایرانی کمپنیوں کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین کا یہ اقدام، مذاکرات جاری رکھنے کے لئے ضرورت کے مطابق نیک نیتی کے اظہار کے منافی، اور موجودہ صورت حال میں ایک غلط اقدام ہے۔
.......
/169