اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد حسن اصفری نے سنیچر کو ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا کی پابندیاں اورتوسیع پسندانہ پالیسیاں جاری رہتی ہيں تو اس بل کو پارلیمنٹ میں باقاعدہ پیش کردیا جائے گآ
محمد حسن اصفری نے کہا کہ بل کے مسودے پردوسوپانچ ممبران پارلیمنٹ کے دستخط ہوچکے ہيں جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا اورمغربی ملکوں کی طرف سے ایران کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے کی صورت میں حکومت کو اس بات کی اجازت دے دی جائے گي کہ وہ صنعتی مقاصد کے لئے یورینیم کو ساٹھ فیصد تک افزودہ کرے –
پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر لاریجانی نے بھی گذشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ بعض ممبران ایک ایسا مسودہ تیار کررہے ہيں جس میں کہا گيا ہے کہ اگر مغرب نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی تو اسلامی جمہوریہ ایران پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کےمیدان میں جس سطح تک چاہے گا آگے جائے گا -
.......
/169