15 جنوری 2015 - 15:03
چارلی ہیبڈو کے گھناونے اقدام پر حزب اللہ کا رد عمل

حزب اللہ لبنان نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے ایک بار پھر پیغمبراکرم(ص) کے توہین آمیزخاکے شائع کئے جانے کو گھناؤنے اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دہشتگردی کی حمایت میں براہ راست کردار کا حامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چارلی ہیبڈو میں دوبارہ توہین آمیز خاکے شائع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے بدہ کے دن ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فرانس کے اس جریدے کا دوبارہ اقدام، ڈیڑہ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات کو اکسا رہا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے اعلامیے میں آیا ہے کہ پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی (ص)کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت ناقابل جواز ہے اور یہ گھناؤنا عمل پوری طرح مسترد ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس کے ہفتہ وار اخبار چارلی ہیبدو نے کل بروز بدہ کو ایک بار پھر پیغمبر اسلام (ص) کی توہین آمیز خاکے شائع کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲