اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فریدون مجلسی نے ایران سے شائع ہونے والے اخبار اعتماد سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ جوہری مذاکرات میں ملت ایران کے حقوق کا بہترین طریقے سے دفاع کیا ہے۔
ایران کے سیاسی مسائل کے ماہر کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات میں چھ عالمی طاقتوں کے وزراء خارجہ کی موجودگی سےنشاندہی ہوتی ہے کہ یہ مذاکرات نہایت کی اہمیت کا حامل ہے۔
فریدون مجلسی نے کہا کہ امریکی اور مغربی حکمران یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کے مسئلہ کا حل اور علاقائی و عالمی سطح پر ایران کی موثر موجودگی، بحرانوں کے حل میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
.......
/169