9 جنوری 2015 - 14:59

تہران کی مرکزی نماز جعمہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خطیب جمعہ تہران نے ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی ملت بحرین کے پرامن انقلاب اور جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے بارے میں کہا کہ بحرینی عوام پرامن احتجاج کررہے ہیں جبکہ آل خلیفہ ان کے خلاف وحشیانہ ترین اقدامات کررہی ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ اس وقت سیکڑوں افراد آل خلیفہ کی جیلوں میں ہیں۔ انہوں نے شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہاکہ ملت بحرین کامیاب ہوکر رہے گي اور آل خلیفہ کی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے پیرس میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اسلام بے گناہ افراد کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا خواہ پیرس، شام، عراق یمن اور پاکستان اور افغانستان ہی میں کیوں نہ ہو۔ انہوں نے یہ سوال کیا کہ ان ملکوں میں بے گناہ افراد کے قتل  عام کا ذمہ دار کون ہے؟ اور کون دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کا پیسہ ان ملکوں میں قتل عام کا سبب ہے۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ دہشتگردوں کو مغربی ملکوں خاص طور سے امریکہ نے پروان چڑھایا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے نودی تیرہ سو اٹھاسی مطابق دسمبر دوہزآر نو میں عوام کے عظیم مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بصیرت، دشمن شناسی اور ولایت کی پیروی کرتے ہوئے بروقت میدان میں آنا اس بات کا سبب بنا کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور برطانیہ کے حمایت یافتہ فتنہ انگيز حلقوں کو شکست  ہوجائے اور وہ اپنے اھداف میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲