30 دسمبر 2014 - 06:28
پاکستان: سروان دہشتگردانہ حملے کی مذمت

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدی فوج کے نائب ترجمان منظور احمد نے جنوب مشرقی ایران کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے سراوان کے قریب پیر کے روز دہشتگردوں کے اس حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تین افراد شہید ہوئے ہیں جس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے منظور احمد نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں میں پیش آنے والے اس قسم کے حملوں سے پاکستان کی حکومت بہت متاثر ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان کا ہمسایہ دوست ملک ہے اور اسلام آباد، سراوان میں ہونے والے اس دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔اس ترجمان نے سرحدی علاقوں میں اسمگلروں کی آمد و رفت  اور ان کی سرگرمیوں کو اس قسم کے ناخوشگوار واقعات پیش آنے کی وجہ قراردیا۔ واضح رہے کہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سیکیورٹی امور میں ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ یہ دہشتگرد، حملہ کرنے کے بعد پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فرار ہوئے ہیں۔ 

.......

/169