اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک اسلامی کے سربراہ اسامہ العقیبی نے اتوار کے دن کہا کہ اسرائیلی حکام ان ایک ہزار گھروں کے انہدام کے ذریعے فلسطینیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنا چاہتے تھے۔ اسامہ العقیبی نے مزید کہاکہ اسرائیل اس پالیسی کے ذریعے فلسطینی سرزمینوں پر قبضہ اور فلسطینیوں کو نابود کرنا چاہتا ہے۔ لیکن ملت فلسطین نقب میں اپنی استقامت اور ثابت قدمی جاری رکھے گی تاکہ اسرائیل کے غاصب حکام صیہونی بستیوں کی تعمیر کے لۓ ان کی زمینوں پر قبضہ نہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت مقبوضہ شہر قدس اور مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں فلسطینیوں کے گھروں کو اس بہانے سے منہدم کرتی رہتی ہے کہ ان فلسطینیوں اجازت کے بغیر یہ گھر تعمیر کۓ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲