اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے تکفیری دہشتگردوں کی نابودی کے لئے شام سے ملی سرحدوں پر شدید حفاظتی انتظامات کئے ہیں تاکہ اس علاقے میں موجود دہشتگردوں کا صفایہ کردیا جائے۔ لبنان فوج نے عرسال اور ا سکے اطراف کے پہاڑی علاقوں میں اپنے مورچوں کو مستحکم کیا ہے۔ ادھر لبنان کی حکومتی کمیٹی داعش اور جبھۃ النصرۃ کے تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں پچيس فوجیوں کے بارے میں اغواکاروں سے مذاکرات کرنے پر غور کررہی ہے۔ لبنان کی وزارت داخلہ آج کے اجلاس میں نئے عیسوی سال کے جشن اور تقریبات کے لئے سکیورٹی پلان پر غور کرے گي۔ واضح رہے شام میں امریکہ اور سعودی عرب کے حامی دہشتگردوں کی جنگ کے بعد لبنان بھی اس بحران سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
.......
/169