14 دسمبر 2014 - 12:23
عراق کی حکومت دہشتگردوں کے خلاف مقابلے میں مصمم ہے

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ملت عراق اور حکومت تکفیری دہشتگرد گروہوں منجملہ داعش کے خلاف مقابلے کے لئے پختہ عزم و ارادہ رکھتی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جعفری نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار شرق کے ساتھ گفتگو میں میں کہا کہ داعش گروہ کے خلاف عراق کی حکومت اور عوامی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
عراق کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے کے لئے علاقائی ملکوں کا کردار، اہم اور پائیدار رہے گا۔
ابراہیم جعفری نے مزید کہا کہ شام میں داعش کے خلاف مقابلے کے مراحل کو، عراق میں اس گروہ کے خلاف جاری آپریشن سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔
عراق کے وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے سیاسی راہ حل پر تاکید کی اور کہا کہ شام کے بحران کا حل، صرف مذاکرات کے ذریعے ہی امکان پذیر ہے۔ ابراہیم جعفری نے ایران کے ساتھ بغداد کے تعاون پر بھی تاکید کی اور کہا کہ تہران – بغداد کے تعلقات دوستانہ ہیں اور ایران، عراق کی انسان دوستانہ بنیادوں پر بھر پور مدد کررہا ہے۔ عراق کے وزیر خارجہ نے عراق میں مغربی اتحاد کے اقدامات کے بارے میں کہا کہا کہ ہرصورت میں یہ اقدامات عراق کی حکومت کی ہماہنگی کے ساتھ انجام دیئے جائیں۔

.......

/169