13 دسمبر 2014 - 19:46
فلسیطنی تنظیمیں ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ لائيں

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے مختلف فلسیطنی تنظیموں سے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات میں فروغ لائيں تاکہ استقامتی کروہوں کی تقویت پہنچے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رکن خضر حبیب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی کی آزادی کو اپنا اسٹراٹجیک ہدف سمجھتا ہے۔اسی وجہ سے تمام فلسطینی گروہوں کو ایران سے تعلقات بڑھانے چاہیں۔خضر حبیب نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جانے والے جلوس میں کہا کہ حماس کے وفد کا دورہ تہران فلسطینی استقامت کے حق میں ہے اور اس سے صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد میں مدد ملے گي۔ واضح رہے حماس کا ایک اعلی رتبہ وفد تین روزہ دورے پر تہران پہنچ گيا ہے اس وفد کے سربراہ خالد مشعل کے نمائندے محمد نصر ہیں۔

.......

/169