اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ عراق کی نئي سیاست تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر مبنی ہے اور اس ملک کے حکام، علاقائی ملکوں کے ساتھ اسٹریٹیجک روابط کو مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔ ابراہیم جعفری نےکہا کہ علاقے کے ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے دائرے میں، سعودی عرب عنقریب ہی بغداد میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا اور سعودی بادشاہ بھی اس سلسلے میں پرعزم ہیں۔ عراق کے وزیر خارجہ نےاسی طرح بغداد- واشنگٹن معاہدے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے لئے امریکی مدد، ملک میں فوجی اڈہ قائم کرنے پر منتج نہیں ہونا چاہئے۔جعفری نے عراق کے علاقے کردستان اور مرکزی حکومت کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سکورٹی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
.......
/169