10 دسمبر 2014 - 20:19
عراق : داعش گروہ کے دسيوں دہشت گرد موت کے گھاٹ اتارديےگئے

عراق کے صلاح الدين اور الانبار صوبوں ميں داعش گروہ کے دسيوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا گيا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقي وزارت دفاع نے صلاح الدين اور الانبار صوبوں ميں اکاون دہشت گردوں کي ہلاکت کي خبر دي ہے -

عراقي وزارت دفاع نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ صوبہ الانبار سے وابستہ فوجي دستے نے ہياکلہ علاقے ميں داعش گروہ کے سترہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا -
اطلاعات کے مطابق سرحدي گارڈوں نے بھي دہشت گردوں کي متعدد گاڑيوں کو تباہ کرديا ہے -
ادھر صوبہ صلاح الدين ميں سيکورٹي اہلکاروں نے عراقي فضائيہ کي مدد سے معتصم علاقے کو دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کراليا ہے -
عراقي فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں کي اس مشترکہ کارروائي ميں پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہيں اور داعش گروہ کي تين گاڑيوں کو تباہ بھي کرديا گيا-
سامرا کي آپريشنل کمان نے بھي جنوبي سامرا ميں داعش کے بيس دہشت گردوں کي ہلاکت اور متعدد کے زخمي ہونے کي خبر دي ہے -
عراق ميں داعش کے خلاف عراقي افواج کے آپريشن ميں دو فرانسيسي دہشتگرد بھي مارے گئے ہيں- اطلاعات کے مطابق اس علاقے ميں داعش کے ٹھکانوں پر ہونے والا ہوائي حملہ پوري طرح سے کامياب رہا ہے -
دوسري طرف داعش گروہ کے دہشت گردوں سے بيجي شہر کو آزاد کرائے جانے کي عراقي مسلح افواج اور عوامي رضاکاروں کي کامياب کوشش کے بعد، اس شہر کے چاليس خاندان اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہيں -
.......

/169