22 نومبر 2014 - 15:27
لندن، ہوٹل میں دھماکہ,آصف زرداری بھی اسی ہوٹل میں رہائش پذیر

سینٹرل لندن کے حیات ریجنسی چرچل ہوٹل کےمختلف حصوں میں گیس کے دھماکے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہوٹل خالی کرالیا گیا ہے۔

ساہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ینٹرل لندن کے حیات ریجنسی چرچل ہوٹل کےمختلف حصوں میں گیس کے دھماکے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہوٹل خالی کرالیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  80 فائرفائٹرزآگ بجھانے میں مصروف ہوگئے۔ان ذرائع کے مطابق ہوٹل میں پاکستان کے سابق صدرآصف زرداری بھی قیام پذیرتھے، تاہم آتشزدگی کے وقت آصف زرداری ہوٹل میں موجودنہیں تھے۔پاکستان کے سابق صدر کے ساتھ ڈاکٹر عاصم بھی اسی ہوٹل میں مقیم تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے تصدیق کی  ہے کہ سابق صدر آصف زرداری باخیریت ہیں اور وہ دوسرے ہوٹل منتقل ہوگئے ہیں۔ ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ہوٹل کےکچن میں گیس کادھماکا ہواتھا۔

.......

/169