21 نومبر 2014 - 11:53
جاپان کے وزیراعظم نے قبل از وقت ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی

جاپان کے وزیراعظم نے قبل از وقت ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نےمعاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کے باعث قبل وقت انتخابات کے انعقاد کے لئے آج صبح ،  نصف مدت سے قبل ہی پارلیمینٹ تحلیل کر دی۔ واضح رہے کہ شنزو ابے دسمبر 2012 میں جاپان کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے لیکن  وزیراعظم شنزو ابے نے پارلیمنٹ کو  وقت سے پہلے ہی تحلیل کر دیا۔ ایک ہفتے قبل جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جاپانی عوام سے ٹیکسوں میں اضافہ موخر کرنے کے اپنے فیصلے سے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے قبل جاپان میں ٹیکسوں میں اضافے سے معیشت پر  شدید منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔ جاپان کی پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے امکان ہے کہ جاپان میں عام انتخابات 14 دسمبر کو ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲