اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی ووٹوں سے منتخب نہ ہونے والا قانون ساز ادارہ، حکومت مخالفین کو سرکوب کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ بحرین کی جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے ایک پریس کانفرنس میں بحرین میں ہونے والے نمائشی انتخابات کے بائیکاٹ کو بحرینی عوام کا حق قرار دیا اور کہا کہ ایسی حکومت کے دور میں کہ جس میں عوام کو کوئی اختیار حاصل نہ ہو اور سب کچھ حکومت کے اختیار میں ہو، انتخابات کس نوعیت کے ہوسکتے ہیں اس کی تفصیل بیان کئے جانے کی کوئی ضرورت ہی محسوس نہیں کی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے عوامی حذبات کو کبھی نہیں دبایا جاسکتا۔ شیخ علی سلمان نے بحرینی عوام کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کی صورت میں حکومت کی جانب سے، دی جانے والی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا یہ حق ہے کہ وہ ایسے انتخابات کا بائیکاٹ کریں جو ان کی نظر میں آزادانہ نہیں ہیں اور کسی بھی قانون کی بنیاد پر انھیں نمائشی انتخابات میں شرکت کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲